پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے بغیر انتخابات نہ جیتنے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے لیے تحریکِ انصاف کی کوششیں ہمیشہ جاری رہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے عمران خان نیوٹرل امپائر لائے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللّٰہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہو گا۔
Comments are closed.