پنجاب کے ضلع وہاڑی کے چک 131 ڈبلیو بی میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ اس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کو طبی معائنے کے بعد واپس لے جایا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو دو روز قبل بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.