امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو شعبہ طب میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر ہیرو قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حنا چوہدری امریکا میں مقیم ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں پاکستانی ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’کارڈیک جادوگر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ ڈاکٹر حنا چوہدری ناصرف ایک کارڈیا لوجسٹ بلکہ سائنس دان اور محقق بھی ہیں، جن کی طرف سے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشوو نما کے حوالے سے ایک جدید طریقہ کار متعارف کروایا گیا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس طریقہ کار کو اب مختلف مریضوں پر آزمایا جارہا ہے جو کہ بہت مفید بھی ثابت ہورہا ہے۔
ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہے۔
انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا ہے، ان کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں بھی ہوتا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سائنسی میدان میں خدمات انجام دینے والی مسلم خواتین اور امریکی مسلمان خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments are closed.