کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پتھاروں کے مالکان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں اور مشتعل افراد میں تلخ کلامی ہوگئی۔
اسٹیل ٹاؤن میں احتجاج کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں مظاہرین نے پولیس موبائل پرحملہ کردیا، پولیس اہلکار نے افسر کو بچانے کے لیے زمین پر فائر کردیا۔
پولیس کے مطابق پاؤں میں گولی لگنے سے ایک پتھارے والا زخمی ہوا، مظاہرین کورونا وائرس ایس و پیز کی خلاف ورزی پر پتھارے ہٹانے پر احتجاج کررہے تھے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بھی بند کی تھی، پولیس کی جانب سے احتجاج ختم کرادیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کررہے ہیں، مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
Comments are closed.