بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رفیق نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی استدعا کر دی

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث گلیوں میں پانی کھڑا ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔

نون لیگ کے رہنما سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.