کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید میں سی ٹی اسکین نہ ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال انتظامیہ نے عباسی شہید اسپتال کا کیس لینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کو واپس عباسی شہید منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.