پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔
ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے لیے بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
Comments are closed.