بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں کشیدگی کےپاک افغان تجارت پر منفی اثرات

افغانستان میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال نے پاک افغان تجارت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں تاہم تاجر پرامید ہے کہ پُرامن افغانستان پاکستانی مصنوعات کےلئے بہترین منڈی ثابت ہوگا۔

پاک افغان دوطرفہ تجارت زمانہ قدیم سےنشیب وفراز کی حامل رہی ہے، اپریل میں امریکی افواج کے انخلاء کے آغازسے پاکستانی برآمدات میں کمی آئی، طالبان کے قبضےکےبعد یومیہ 350 گاڑیوں کی ترسیل اب صرف ڈیڑھ سو گاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد سیمنٹ شامل ہیں۔

سابق افغان حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر نسبتاً زیادہ ٹیکسزلاگو کئے تھے، تجارت کے دوبارہ فروغ کے لئے افغانستان میں بینکنگ نظام کی دوبارہ بحالی کی اشد ضرورت ہے۔

پاک افغان دوطرفہ تجارت سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان کو سینٹرل ایشیائی ممالک تک بھی رسائی حاصل ہوگی جس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.