جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

میانمار میں عوام کا فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج

ینگون کے بعد میانمار کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شہر مندالے میں حکومت کی معزولی کے بعد پہلی مرتبہ سڑک پرفوج مخالف نعرے لگائے گئے، فوج نے ملک بھر میں فیس بک سمیت متعدد میسجنگ سروسز بند کردیں۔

ینگون میں لوگوں نے گھروں کی کھڑکیوں سے برتن بجا کر اور سڑکوں پر گاڑیوں کے ہارن بجا کر احتجاج کیا، شہرمندالے میں مظاہرہ کرنے والے تین ایکٹوسٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میانمار کی صورتحال پروائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا میانمارکیخلاف پابندیوں اور دیگر آپشن پر غور جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ نے آنگ سان سوچی پرالزامات عائد کرنےکوقانون کی بالادستی کو کھوکھلا کرنے کا اقدام قرار دیاہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.