بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کرنے اور ایف بی آرکی جانب سے صوبائی حکومتوں کو چینی کی مد میں وصول شدہ سیلز ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.