بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف اور فضل الرحمان کا رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فو نک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک سے متعلق مشاورت کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر اتفاق کیا ہے، نوازشریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنےکی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے ن لیگ مکمل حمایت کرے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری طرف نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز،  مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچی ہیں، رانا ثناء اللّٰہ اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پیغام اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.