محرم الحرام کی آمد پر لاہور پولیس نے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ یکم محمرم الحرام پر لاہور میں آج 402 مجالس ہوں گی جبکہ 10 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق محرم میں سیکیورٹی کیلئے10ہزار سےزائد پولیس افسران، جوان تعینات ہیں۔
انہوں نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوسوں کےسیکیورٹی انتظامات خود مانیٹر کریں اور جلوسوں اور مجالس کےاوقات کار کی پابندی پر عملددرآمد یقینی بنایاجائے۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور محرم کے سیکیورٹی انتظامات میں پولیس سےتعاون کریں۔
Comments are closed.