بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف سی ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور

وفاقی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف سی ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 4 کروڑ روپے، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے کوروناوائرس  کی اشتہاری مہم کے لیے 14 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے جبکہ وزارت ہاؤسنگ کی پاکستان کوارٹرز کی لیز میں توسیع کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.