بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جہانگیر ترین کو ایف بی آر نے 199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ ٹیکس ٹریبونل نے ان لینڈ ریونیو کا جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔

جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.