پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں کشمیر میں ہوئے انتخابات اور ان کے نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں 3 حلقوں پر ہمارے اعتراضات ہیں، 40 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تعجب ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو شکایت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں گے، تنظیم سازی کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، امید ہے ہم مزید 3 نشستیں بھی جیت لیں گے۔
Comments are closed.