بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، کوروناکیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.