بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن تقرریوں پر حکومت اپوزیشن ڈیڈ لاک نہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر ڈیڈ لاک ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائے لیں گے، ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے، انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک دن پورے (آزاد و مقبوضہ) کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاقِ رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاقِ رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.