بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2 کروڑ افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے: نوشین حامد

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ڈھائی کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، دو کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ لوگوں کی روزانہ ویکسی نیشن تک پہنچ چکے ہیں، اگست کے مہینے میں ویکسی نیشن کو مزید تیز کریں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے معاہدے کیے ہوئے ہیں، ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اداروں کےمالکان کو پابند کیا ہے کہ ملازمین کی ویکسی نیشن کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.