بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں کشمیر الیکشن میں 50، 55 ووٹ سے ہرایا گیا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، نون لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ پولنگ اسٹیشن کا دورہ ترک کر دیں، یہ ان کا کام نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل گجر کے بیان کی مذمت کی ہے، اسماعیل گجر جیت گئے تھے، لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔

آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں، تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.