شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اپنی سوانح حیات ’ہوللی ٹروتھفل میگزٹ میمور‘ ان سب لوگوں کے بارے میں لکھیں گے جن کو وہ اپنی مرحومہ والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی مبصر انجیلا لیون نے دعوٰی کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنی سوانح حیات میں ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیں گے جنہیں وہ ہمیشہ سے اپنی والدہ کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے آئے ہیں۔
شاہی مبصر کا ہیری کی کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ ’مجھے ایک باخبر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ ہیری کی سوانح حیات زیادہ توجہ ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت اور ان لوگوں پر دے گی، جنہیں وہ اپنی والدہ کی موت کے لیے قصوروار ٹھہراتے ہیں۔ جوکہ ایک خوفناک سانحہ تھا اور بھلایا نہیں جاسکتا۔‘
واضح رہے کہ کچھ روز قبل شہزادہ ہیری نے خود میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے اپنی سوانح حیات ’ہوللی ٹروتھفل میگزٹ میمور‘ جلد شائع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کتاب کے بارے میں ہیری کا کہنا ہے کہ وہ یہ کتاب ایک شہزادے کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک اس انسان کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں جسے انہوں نے اپنے اندر آنے والی تبدیلی کے بعد پایا ہے۔
Comments are closed.