بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مویشی منڈیوں کی رونقیں اور دام عروج پر

عید الاضحیٰ میں صرف ایک دن رہ گیا ہے، وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، ملک بھر میں مویشی منڈیوں کی رونقیں اور دام عروج پرپہنچ چکے ہیں۔

خوبصورت بھاری بھرکم جانوروں کی قیمتیں بھی بھاری بھرکم ہیں، اپنی مرضی کے داموں میں جانوروں کی تلاش بہت مشکل نظر آ رہی ہے۔

ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں رش دیکھ جا رہا ہے، کہیں بھاؤ تاؤ کرتے شہری مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں تو کہیں بیوپاری مناسب قیمت نہ ملنے کی دہائی دے رہے ہیں۔

کراچی میں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں تیزی آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد منڈی پہنچنا شروع ہوگئی۔

مویشی منڈیاں تو سجی ہوئی ہیں تاہم عوام کو مہنگائی کے باعث من پسند جانوروں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈیوں کا رخ کیا ہے۔

چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے سے خریدار اور کم قیمتوں سے بیوپاری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

لاہور میں بارش کے باعث سگیاں پل کے قریب قائم مویشی منڈی میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی ،کراچی کی منڈی میں بڑی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں۔

بارش کے پانی، کیچڑ اور گندگی کے باعث مویشیوں اور بیوپاریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشاور میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں مزید تیزی اور منڈیوں میں جانوروں کی کمی کے باعث خریدار پریشان ہیں۔

ایک طرف عیدِ قرباں تو دوسری جانب بڑھتی مہنگائی میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی خریداری لوگوں کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں، تاہم فرزندانِ اسلام قربانی کرنے کے لیے پر عزم ہیں، مہنگائی میں اضافہ اپنی جگہ مگر لوگ سنتِ ابراہیمی ادا ضرور کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.