بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابتک 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 7 ہزار 117 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں ویکسین کی 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے دوران کورورنا ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند رہیں گےاور اس روز ویکسی نیشن نہیں ہو گی۔

حکومت نے عید پر 20 سے 22 جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، تاہم ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند ہوں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیئے گئے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

20 اور 22 جولائی کو ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ شہری ان دنوں وقت نکال کر ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور ایس او پیز کے مطابق عید گھروں میں گزاریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.