بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی رہنما کہاں کہاں نمازِ عید ادا کریں گے؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی نمازِ عید کی ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلاول ہاؤس میں نمازِ عید کی ادائیگی کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عیدالاضحیٰ کی نماز سیہون شریف میں ادا کریں گے۔ 

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید کی نماز سکھر میں ادا کریں گے، صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثار کھوڑو نمازِ عید لاڑکانہ میں ادا کریں گے۔

وزیر آئی ٹی تیمور تالپور عید کی نماز اپنے حلقے عمر کوٹ، مرتضیٰ وہاب عید الاضحیٰ کی نماز ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کریں گے۔

صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شبیر بجارانی عید کی نماز اپنے آبائی علاقے کرم پور میں ادا کریں گے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کراچی میں اپنے حلقے میں نمازِ عید ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سیہون روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.