بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اولمپئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم گرفتار

فلائنگ ہارس اولمپئن سمیع اللہ خان کےبہاولپور میں اسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ماڈل ٹاؤن اے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا گیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرنے کے بعد مجسمے کے سامنےجاکر معافی بھی مانگی۔

شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے سے بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی۔

واضح رہے کہ بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیاتھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.