بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ ملک میں تشدد لانے والی پہلی جماعت ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو ملک میں تشدد لانے والی پہلی جماعت قرار دیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں تشدد کے عنصر کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اسلام گڑھ میں حامیوں کو تشدد کی ترغیب دی، وہ ایسے حالات پیدا کررہی ہیں کہ آزاد کشمیر میں الیکشن منسوخ ہوجائیں۔

میرپور آزاد کشمیر میں جلسے کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں جہاں اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں تشدد لانے والی پہلی جماعت ہے، اس جماعت کے سربراہ چھانگا مانگا کی سیاست کے باعث مشہور ہیں۔

اُن کاکہنا تھاکہ مریم صفدر کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں، انہیں پارٹی وراثت میں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.