لاہور: مریم نواز کا کہناتھا کہ تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ہر روز مہنگائی میں اضافے پر شدید تکلیف ہورہی ہے، لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں جبکہ لانگ مارچ پر تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا اتفاق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے، وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام کی ذمہ عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں جبکہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی بے حسی اور نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی اور آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے جبکہ ن لیگ اور دیگر جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں۔
دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا اور اس میں لائحہ عمل بنائیں گے جبکہ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا۔
واضح رہے اجلاس میں استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کے لئے ہوگا، یہ بات بیٹھ کر طے کریں گے۔
لیگی رہنما کا کہناتھاکہ اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کر کے حکومت پانچ سال پورے کرلے گی۔
The post لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ، مریم نواز appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.