بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی گنڈا پور کے بیان پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا شدید ردعمل

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ غداری اور کفر کے سرٹیفیکیٹ ایسے ہی جاری کردیئے جاتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ تاریخ فیصلہ کرچکی ہے کہ ان لوگوں کی پاکستان کے لیے کیا خدمات ہیں۔

آزاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دے دیا۔

 انھوں نے کہا کہ ضیاء الحق اور بھٹو کا کیا کردار ہے، تاریخ اس کا فیصلہ کرچکی ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہمیشہ گفتگو کا معیار الگ سے ہی اپناتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.