بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہدائےکشمیر کو سلام پیش کرتا ہوں، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931، یوم شہدائے کشمیر کی یاد میں آج قرآن کی عزت و حرمت اور جبر کے خلاف کلمہ حق کہنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج کے دن 21 کشمیریوں کو اس لیے شہید کردیا گیا کہ انہوں نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہا تھا۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ آج کی تاریخ جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال بہادری کی یاد دلاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.