اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ معصوم نظر آنے والے بلاول کی طبیعت پہاڑوں پر جا کر خراب ہو جاتی ہے، بھٹو بننے کیلئے اصل میں بھٹو بننا پڑتا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے پرچے آوٹ ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کی ترقی پس پشت ڈال کر کشمیر الیکشن کی بات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوام مسترد کر چکی ہے، جو کشمیریوں کی بجائےجندال کو ملنے کو ترجیح دیں وہ کشمیرکی کیا بات کریں گے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ عمران خان شاندار انداز میں لڑ رہے ہیں، عمران خان کے کشمیر کے موقف پر کشمیریوں کا ان پر اعتماد بڑھا ہے۔
Comments are closed.