گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تقرری پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ کراچی ہم سب کا ہے، کسی کی خالہ کا گھر نہیں ہے کہ جو مرضی کرتے پھریں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں وزیراعلیٰ ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس میٹنگ کی صدارت کی تھی جس میں طے ہوا تھا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر فریقین کی مشاورت سے غیر سیاسی ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سیاسی آدمی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کا تجربہ نہیں، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، ان کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ وعدہ خلافی ہے۔
Comments are closed.