بھارت میں بھینسوں کی وجہ سے غیرقانونی شراب فروخت کرنے والے مقامی کسانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کو شراب فروشوں کے بارے میں بھینسوں کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پتا چلا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کی اطلاع پر تینوں کسانوں کو غیرقانونی شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینسوں کی ’عجیب و غریب حرکتوں اور منہ سے جھاگ نکلنے‘ پر کسانوں میں سے ایک نے جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا تھا، جس پر جانوروں کے پانی پینے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا تو وہاں سے عجیب سی بو محسوس ہوئی۔
مزید معلومات حاصل کی گئی تو وہاں سے شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتلیں ملیں، جس پر پولیس کو طلب کیا گیا، جس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Comments are closed.