بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 9.84 فیصد ریکارڈ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران92 مر یضو ں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 مریض کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 9اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

دو روزقبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 4اعشاریہ 72 فیصد تھی گزشتہ روز بلوچستان میں کو رو نا کے 935ٹیسٹ کئے گئے جن میں 92 کا رزلٹ مثبت آیا ، گز شتہ روز کورونا کے سب سےزیادہ 39 مثبت کیسز کیچ سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 10اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ میں کورونا کے باعث 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کوئٹہ سے کورونا کے29 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے، کیچ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 60 فیصد ، کوئٹہ میں4اعشاریہ 1 فیصد رہی جبکہ لسبیلہ سے کورونا کے 9،چاغی سے 5 اور مستونگ سے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

خضدار اور پنجگور سے کورونا کے دو، دو اور ژوب، نوشکی اور قلات سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کےباعث دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا یوں بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنےوالوں کی تعداد 312 ہوگئی ۔

بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 744 ہے، گزشتہ روز بلوچستان کے صرف 10اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ ہوئے اور دیگر 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

گذشتہ ایک ہفتے کےدوران بلوچستان کے12اضلاع میں کوروناکاکوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ سے کورونا کے 328 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جہاں پھیلاؤ کی شرح 8اعشاریہ 24 فیصد رہی ۔

ایک ہفتےکےدوران کیچ سےکورونا کے 125 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جہاں مجموعی شرح 21اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.