بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موڈرنا منتخب مراکز پر کل سے لگے گی

ملک بھر کے منتخب مراکز پر کل بروز پیر سے امریکی ویکسین موڈرنا دستیاب ہو گی۔

اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹرایف نائن پارک میں موڈرنا ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے۔

موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی، امریکن سفارتخانے کے مطابق موڈرنا ویکسین امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین وفاقی اکائیوں کے 49 ویکسی نیشن مراکز پر دستیاب ہو گی جن میں پنجاب کے 15، سندھ کے 2، خیبر پختون خوا کے 13 اور بلوچستان کے 3 ویکسی نیشن مراکز شامل ہیں۔

اسلام آباد کے 5 ویکسینیشن مراکز، گلگت بلتستان کے 6 ویکسینیشن مراکز اور آزاد جموں و کشمیر کے 5 ویکسینیشن مراکز پر موڈرنا ویکسین کل سے دستیاب ہو گی۔

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ موڈرنا ویکسین 18 سال یا زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے، ورک پرمٹ، ویزے کے حامل پاکستانی، بیرونِ ملک تعلیم، کاروبار اور آفیشل کام کے لیے جانے والے بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

دل، جگر، ہائی بلڈ پریشر، ذیا بیطس کے مریض موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں، اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کے مریض 3 ماہ بعد موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کیمو تھراپی کرانے والے مریض 28 روز بعد موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو موڈرنا ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.