زمبابوے سے تعلق رکھنے والے نیوز اینکر نے لائیو شو کے دوران تنخواہ کا مطالبہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
ویڈیو میں اینکر کا کہنا تھا کہ خواتین و حضرات خبروں سے دور ہم انسان ہیں، ہمیں معاوضہ ضرور ملنا چاہیے، بدقسمتی سے ہمیں یہاں ادائیگی نہیں کی گئی۔
چینل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کیا ہے کہ اینکر نے لائیو شو میں تنخواہ کا مطالبہ نشے اور ایک رات میں شہرت کے حصول کے لیے کیا۔
Comments are closed.