سلطنت عمان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زمینی سرحدوں کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر عمان نے 19 جنوری کو ایک ہفتے کے لیے زمینی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد یکم فروری تک سرحدوں کی بندش کی گئی اور اب مزید اس میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔
انسداد کورونا کمیٹی نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات، ضوابط اور اصولوں پر کاربند رہا جائے۔
عمان نے یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں جس میں اقامہ ہولڈرز اور قابلِ میعاد ویزا ہولڈرز کو سلطنت میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
The post عمان میں زمینی سرحدوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.