ایرانی منجمد اثاثے جاری کرنے پر قیدیوں کے تبادلے کی خبروں پر امریکا اور برطانیہ نے تردید کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے قیدیوں کے تبادلے، معاہدے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران میں قید اور لاپتا امریکیوں کے کیسز پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، ایران میں قید اور لاپتا امریکیوں کی واپسی تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔
برطانوی دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی نژاد برطانوی نازنین زغاری کی رہائی کی اطلاع غلط ہے۔
ایرانی میڈیا نے ایرانی منجمد اثاثے جاری کرنے کے بدلے امریکی، برطانوی قیدیوں کی رہائی کی خبریں دی تھیں۔
Comments are closed.