وزیراعظم عمران خان نے یومِ مزدور کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ یکم مئی کا دن مزدوری کے وقار کی علامت ہے۔
انہوں نےکہا کہ حکومت بہتر ماحول، رہائش، تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرُعزم ہے اور حکومت مزدوروں انکے اہل خانہ کی صحت، کام، بہتر رہائش کیلئے کام کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیےخودکار، مربوط نظام بنانا ہے، یکم مئی ہمیں مزدوروں کی قربانیوں، بہادریوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق برقرار رکھنے اور کاروباری ماحول کیلئے جانیں نچھاور کیں، یکم مئی ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ مزدور کی محنت کی شراکت داری کا اعتراف کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف کے اصولوں اور کارکنوں کےحقوق کے احترام کی تاکید کرتا ہے۔
Comments are closed.