جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

این اے 249: ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں  این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے کی۔

اجلاس کے دوران صوبے بھر میں مذہبی اجتماعات، عید الفطر، کورونا وائرس  کی موجودہ صورتحال اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سید ندیم حیدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر حکومتی احکامات، ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی  زیر بحث آئے۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.