بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہبازشریف کا ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے پر اظہارِ تشویش

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے اور کورونا صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے، کورونا پر وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں مشاورت یومیہ ہونی چاہئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی وبا سےنمٹنےکی کامیاب حکمت عملی کا ماڈل استعمال کیاجا سکتا ہے، حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔

نون لیگ کے صدر نے کہا کہ زمینی حقائق کے درست تعین، قابل اعتماد ڈیٹا اور اقدامات کی موثر نگرانی یقینی بنانی ہوگی، قوم کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وبا کے خاتمے میں حکومتی اداروں کاساتھ دے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے ویکسین کی فراہمی تیز کرے، نجی شعبے کی مدد لی جا سکتی ہے ، مطلوبہ مقدار میں ویکسین بر وقت نہ خریدنے کے باعث کورونا ملک میں پھیل گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.