مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران میاں محمد شہباز شریف کو جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی اور کورونا وائرس کی تیسری لہر سے درپیش صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے عوام اور ملک کو درپیش مسائل پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔
Comments are closed.