پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ زمبابوے کے لیے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے قومی اسکواڈ نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع بدھ سے شروع ہو گی، قومی اسکواڈ نے اس کی تیاریوں کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیا ہے۔
کھلاڑیوں نے ہرارے میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔
ادھر ہوم ٹیم بھی تیاریوں میں مصروف ہے، اور جنوبی افریقہ میں فاتح پاکستان سے مقابلے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔
سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں اس سیریز کے بعد دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز بھی ہوگی۔
سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔
Comments are closed.