ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کالعدم TLP سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کوئی مذاکرات کا عمل جاری ہے نہ میرے نوٹس میں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم ٹی ایل پی نے احتجاج میں 192 مقامات بند کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ایک جگہ چوک یتیم خانہ میں حالات ٹھیک نہیں، جب تنظیم کالعدم قرار دی جاتی ہے تو اس کے اکاؤنٹس منجمد ہوتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس وقت جی ٹی روڈ، مری ایکپریس وے سمیت تمام سڑکیں کھلی ہیں، پورے ملک میں شاہراہیں اور جی ٹی روڈ کھلے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ 20 تاریخ کو بھی سڑکیں اور شاہراہیں کھلی رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس میں یہ بھی کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ جہانگیر ترین کہیں نہیں جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.