وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اور پردہ کیسا ہے؟۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں، وہ آئے اور بیٹھ کر بات کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے پاس مذاکرات کے علاوہ کیا کوئی اور راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے کشمیریوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
Comments are closed.