کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر و دیگر نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔
اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی میں سماعت کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار، خواجہ اظہار اور وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد اور عامر خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیئے گئے 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیئے۔
ملزمان کے وکلاء نے گواہان کے بیان پر جرح مکمل کر لی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا اور مقدمات کی مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.