بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات میں کہا کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، چاہتا ہوں ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات کی اور انہیں سندھ میں خوش آمدید کیا۔

ملاقات میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو سالانہ 30 ملین روپے گرانٹ دیتے ہیں۔

کمانڈر کراچی نے کہا کہ اس کالج میں 600 سے زائد طلبا ہیں، صالح آباد کراچی میں نیوی نے ہائی اسکول اڈاپٹ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صالح آباد اسکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کریگی، سجاول میں ایک کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں، ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کیلئے کیڈٹ کالج ہونا چاہئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں اس لیے سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.