بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریکارڈ 204 رنز کا ہدف حاصل، پاکستان تیسرے T20 میں کامیاب

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

سنچورین میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر ڈالا۔

اس نے 166 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے ریکارڈ 100 مرتبہ کامیابی بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

اننگز کے گیارہوں اوور میں آئیڈن مارکرم 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے باوجود ہوم ٹیم کے اسکور بڑھنے کی تیزی کم نہ ہوئی۔

ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا گیا اور اپنا حصہ ڈالتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سجا دیا۔

مارکرم کے علاوہ جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان نے 55، وینڈر ڈوسن نے 34، جارج لِنڈا نے 22 اور ہینرچ کلاسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

ہدف کے تعاقب میں ان فارم محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم پروٹیاز پر ایسے برسے کہ ان کی جانب 204 رنز کا دیا گیا ہدف بھی ہوم ٹیم کے لیے کم پڑ گیا۔

بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 73 رنز کی باری کھیلی۔ 

اختتامی لمحات میں 197 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر بابر اعظم آؤٹ ہوئے، تاہم فخر زمان نے 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔ 

میچ میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز ظہیر عباس،جاوید میانداد، محمد یوسف اپنے نام کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان سب سے زیادہ رنز کا ہدف بھی حاصل کرلیا۔ 

اس سے قبل پاکستان نے اسی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 189 رنز ک ہدف حاصل کیا تھا جو اس کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب کا سب سے بڑا ہدف تھا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.