جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

راولپنڈی، خانیوال میں احتجاج جاری، ٹریفک بند

پنجاب کے شہروں راولپنڈی اور خانیوال میں آج بھی مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک میں مذہبی جماعت کے کارکن موجود ہیں، جس کی وجہ سے فیض آباد انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں 3 روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند سڑکیں کھل گئی ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں کمیٹی چوک سے مریڑ چوک تک مری روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے، جبکہ بند سڑکوں کے متبادل روٹ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

ادھر خانیوال میں مذہبی جماعت کا لاہور موڑ پر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

خانیوال میں سڑک کے دونوں اطراف ٹریلر کھڑے کر کے ملتان لاہور روڈ کو بلاک کر رکھا ہےالبتہ چھوٹی گاڑیوں کو متبادل راستے سے گزارا جا رہا ہے۔

کبیر والا میں مذہبی جماعت نے احتجاج ختم کر دیا جس کے بعد ملتان روڈ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.