ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لیہ: پولیس وین حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق،23 قیدی زخمی

لیہ میں قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جبکہ وین میں موجود  23 قیدی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ چوک اعظم لیہ روڈ بائی پاس پر پیش آیا جب مظفر گڑھ سے قیدیوں کو لیکر لیہ آنے والی پولیس وین کے حادثے میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر جاں بحق ہوگئے۔

حادثےمیں 5 پولیس اہلکار بلال، موسی، ندیم ، نعمان ، امان اللّٰہ اور 23 قیدی زخمی ہوئے۔

تین زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال ملتان بھیج دیا گیا ہے، دیگر زخمی تحصیل اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.