پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے۔
واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال ہے۔
کئی شہروں میں اسموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں۔
Comments are closed.