جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میئر لندن صادق خان کی جعلی آڈیو کی تحقیقات شروع

لندن کے میئر صادق خان کی جعلی آڈیو وائرل ہونے کے معاملے کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آڈیو میں فلسطین مارچ کے سبب جنگ عظیم کی یاد میں تقریب ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آڈیو میں جنگ عظیم کی یاد میں تقریبات کو غیر اہم کہتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے لندن کے میئر صادق خان نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ جعلی آڈیو بنانے والوں کا مقصد کمیونٹیز کو تقسیم کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.